• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ( نامہ نگار) سانگھڑ میں تعلیمی صورتحال انتہائی زبوں حالی کا شکارہے انتظامیہ اور حکومت کی تعلیمی معاملات سے عدم دلچسپی کے باعث نہ صرف تعلیمی سلسلہ متاثر ہے بلکہ شہر کے اہم ترین تعلیمی اداروں کی عمارتیں بھی مرمت نہ ہونے کے باعث کھنڈرات اور بھوت بنگلہ میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔سانگھڑ کی چارلاکھ آبادی کیلئے خاتون فاطمہ پرائمری و ہائی اسکول ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول،گورنمنٹ گرلز کالج اورسید سورھیہ بادشاہ بوائز ہائ اسکول ہیں ،لیکن یہ تمام تعلیمی ادارے بنیادی سہولوتوں سے محروم ہیں۔

تازہ ترین