• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خلا میں چوری کی پہلی واردات، ناسا جرم کی تحقیقات میں مصروف

خلا میں چوری کی پہلی واردات کرنے والی  این میک لین


کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا میں شاید ہی کوئی خطہ ہو جہاں کبھی چوری کی واردات نہ ہوئی ہو۔ لیکن اب تو خلاء بھی محفوظ نہیں رہی اور یہاں بھی چوری کی پہلی واردات کرکے حضرت انسان نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ’’ناسا‘‘ تاریخ کے اس پہلے جرم کی تحقیقات کر رہا ہے جس کی تفصیلات یہ ہیں کہ ایک خاتون خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنی ازدواجی ساتھی کی معلومات چوری کرکے اُن کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کیں۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا جرم ہے جس کا ارتکاب زمین سے باہر کسی مقام پر ہوا ہے۔ خلا نورد این میک لین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ساتھی سمر وورڈن کے بینک اکائونٹس کو ہیک کیا تاہم انہوں نے یہ معلومات حاصل کرکے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، این میک لین اور سمر وورڈن کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے سمر وورڈن نے شکایت فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

تازہ ترین