• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائود زئی سے شاد ی شدہ خاتون غیر مرد کے ساتھ فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ دائود زئی کی حدودسے شادی شدہ خاتون غیر مرد کے ساتھ فرار ہو گئی ۔اجمیل خان سکنہ دائود زئی نے پولیس کو کہا کہ ا س کی شادی تین سال قبل مسماۃ ( ن) کے ساتھ ہوئی تھی گزشتہ روز وہ گھر سے باہر تھا اس دوران اس کی والدہ نے اس کی بیوی کا موبائل فون پکڑا تھا جس پر وہ غیر مرد کے ساتھ باتیں کررہی تھی جس پران کے مابین تکرار ہوئی تھی جب وہ گھر آیا تواس کی بیوی موجود نہیں تھی جبکہ اس کے موبائل پر نامعلوم افراد کی کالیں آرہی تھی جو اس کے ساتھ باتیں نہیں کررہے تھے اس دوران معلومات کیں تو پتہ چلا کہ اس کی بیوی خالد اور امین اللہ ساکنان چارسدہ کے ساتھ فرار ہو ئی ہے۔ پولیس نے خاتون سمیت تینوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔
تازہ ترین