آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار15؍محرم الحرام 1441ھ 15؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل، ججز کمیٹی کا اجلاس

احتساب عدالت کے معطل جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے 7 سینئر ترین ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان کر رہے ہیں۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا خط گزشتہ روز موصول ہوگیا تھا، جج ارشد ملک کو معطل کردیا گیا ہے، جبکہ انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ بھی کر دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کےاجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ویڈیو سےمتعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی کے دیگر ارکان میں سینئر جج جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس قاسم خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خاں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید