• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی فاشزم پالیسی مسلسل جاری ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جیو پاکستان میں گفتگو


وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے مودی کی فاشزم پالیسی مسلسل جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا جا رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آمرانہ اقدامات سے مودی دنیا میں بے نقاب ہورہے ہیں، مودی کو ایوارڈ سے نوازنے سے لوگوں کے دل دکھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امہ کے مفادات کو اپنے ملکی مفادات پر ترجیح دی، اب اس پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ رافیل ڈیل کے باوجود فرانسیسی صدر نے مودی سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین