کراچی میں کانگو اور نگلیریا وائرس سے متاثر 2 مریض انتقال کرگئے۔
کانگو وائرس سے متاثرہ ہلاک ہونے والا 52 سالہ محمد حسین لیاری کا رہائشی تھا جو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق شہر میں رواں سال کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب نگلیریاکا شکار محمود آباد کا رہائشی 16 سالہ صہیب تھا جوتین روز سے کالا پل پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھا،محکمہ صحت کے مطابق شہر میں رواں سال نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔