• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرپربیانات،ٹویٹر نے صدر علوی، مراد سعید کیخلاف بھارتی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ،این این آئی )ٹوئٹر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروفاقی وزیر مراد سعید کے کشمیر سے متعلق بیانات کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔صدر عارف علوی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے معاملے پر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور اس حوالے سے متعدد ٹوئٹس بھی کر چکے ہیں۔صدر مملکت کے ٹوئٹر بیانات پر ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنے کے لیے درخواست دی گئی جسے ٹوئٹر انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے صدر عارف علوی کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کی گئی لیکن کوئی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی۔ ٹوئٹر انتظامیہ نےوفاقی وزیر مراد سعید کا اکائونٹ بھی بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی، مراد سعید نے ٹوئٹ کیاتھا کہ کشمیری میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے، ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔
تازہ ترین