• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل بہت بڑاجرم،انصاف کا قتل اس سے بھی بڑا جرم ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے شک و شبہ سے بالاتر شواہد نہ ہونے پر قتل کے ملزم کو15سال بعد بری کر دیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ قتل بہت بڑاجرم ہے،انصاف کا قتل اس سے بھی بڑا جرم ہے،قتل کے مقدمے میں جھوٹے گواہ بن جاتے ہیں،گواہوں کو خدا کو حاضر جان کر سچی گواہی دینی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےقتل کیس کی سماعت کی، سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قتل بہت بڑا جرم ہے،انصاف کا قتل اس سے بھی بڑا جرم ہے، قتل کے مقدمے میں جھوٹے گواہ بن جاتے ہیں۔ 

تازہ ترین