• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ موخر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے وکیلوں کو مزید معاونت کی ہدایت کی ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پرمزید معاونت درکار ہے جبکہ سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مریم کی بطور پارٹی نائب صدر تقرری آئین و قانون سے متصادم ہے، وہ کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

تازہ ترین