بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی کو بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں آئے دن معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں یا زخمی ہو کر زندگی بھر کی معذوری کا شکار ہو رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے آج بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نیکرن سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے معصوم شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچی سمیت 2 شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید ہونے والے شہریوں میں 2 سالہ بچی نوشین اور 45 سالہ عبدالجلیل شامل ہیں۔
زخمی ہونے والے 3 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔