• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ میں غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات مانگ لی گئیں

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس (راولپنڈی ریجن) نے راولپنڈی کینٹ کے ایریاز میں پچھلے دو سال میں ہونے والی غیرقانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کی تفصیلات مانگ لیں ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی فہیم ظفر خان نے ٹیکنیکل طریقے سے شعبہ بلڈنگ کنٹرول حکام سے بذریعہ ایگزیکٹو آفیسر یہ تفصیلات مانگی ہیں کہ دو سال میں غیرقانونی تعمیرات پر کس قدر مالکان جائیداد کو 185اور 256کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملہ کی طرف سے غیرقانونی تعمیرات پر مالکان کو ماہانہ تقریباً چالیس تک نوٹس جاری کئے جاتے ہیں ، اس تعداد کے مطابق پچھلے دو سال میں یہ تعداد تقریباً ایک ہزار تک جاپہنچتی ہے ، شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے بعض ملازمین کا کہناتھا کہ ملازمین کو باہر لوگوں سے بھی مار کھانا پڑتی ہے اور دفتر کی بھی انکوائریاں بھگتنا پڑتی ہیں ، ہم پر پرچے بھی ہوتے ہیں جو ہمیں خود ہی بھگتنا پڑتےہیں، دفتر سے ہمیں سپورٹ نہیں ملتی ۔
تازہ ترین