• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے نئے کنکشن کی آن لائن درخواست وصولی کومیپکو عملے نے کمائی کا ذریعہ بنالیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کے نئے کنکشن کی آن لائن درخواست وصولی کے عمل کو میپکو کے سب ڈویژنل سٹاف نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا، ن لیگ کی حکومت نے صارفین کے وقت اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنکشنوں کی ترجیحاً فراہمی کا آن لائن طریقہ کار متعارف کروایا تھا، کم تعلیم یافتہ ، ناخواندہ افراد کیلئے آن لائن اپلائی کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، درخواست گزاروں سے آن لان درخواست دینے کے 500 روپے سے700روپے تک وصول کئے جارہے ہیں جبکہ درخواست دینے کےعمل سے لے کر ڈیمانڈ نوٹس کے اجرا ء تک درخواست گزار کو دفاترکے بیسیوں چکر لگانے پڑتے ہیں ۔
تازہ ترین