پشاور(لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان نے کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ حکومت پیپلز پارٹی کے شریک چئر پرسن آصف علی زرداری کو قتل کرانا چاہتی ہے ا سلیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ھے ۔ حکومت کی ساری کارکردگی اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں تک محدود ہےپشاور پریس کلب میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عدالتی فیصلے پر بھی عمل نہیں کررہی ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود رات گئے ہسپتال سے فریال تالپور کو جیل منتقل کیا گیا سندھ اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے باوجود فریال تالپور کو اسمبلی آنے نہیں دیا گیاانہوں نے کہا کہ عمران خان نےاپنی پریس کانفرنس میں خود تسلیم کیا کہ یوٹرن لے لے کر وہ وزیراعظم بنےہیں ان کے پاس کوئی منصوبے ملک کی بہتری کے لیے نہیں ہیں ۔