• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں دو بھائیوں، بھابھیوں، ایک بھتیجے سمیت 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے ملزم کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

نواحی علاقہ سیال موڑ میں 6 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ لکسیاں میں ملزم کے بھائی جلال الدین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز ملزم نور دین خان نے روزگار تلاش کرنے کا طعنہ ملنے پر اپنے ہی خاندان کے 8 افراد پر فائرنگ کردی تھی جس سے اس کے دو بڑے بھائی،ان کی بیویاں، بھتیجا اور رشتے دار خاتون جاں بحق ہوگئی۔

واردات کے وقت ایک رشتے دار فرار اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا، فائرنگ کے بعد نور دین خان نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کرلیا تھا۔

تازہ ترین