سرگودھا میں کچھ روپوں کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا میں 3500 روپے کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقے حمید ٹاؤن میں ملزم شان نے اپنے بڑے بھائی ظہیر عباس سے 3500 روپے لینا تھے اس تنازع پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی، ملزم نے بڑے بھائی کو اس وقت قتل کیا جب وہ گھر کی چھت پر سورہا تھا۔
پولیس نے ظہیر عباس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔