• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے بڑھ گئی، شبر زیدی

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی میڈیا سے گفتگو


چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلئے سافٹ ویئر بھی لانچ کر دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا مرحلہ مزید آسان بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں مرکزی سسٹم آجائے کہ کتنا پیسہ منتقل ہورہا ہے، ہم نے دکانداروں کوسمجھایا ہے، دو علیحدہ اسکیم دی ہیں، قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ بے نامی اثاثے ڈھونڈنا آسان نہیں ہے، ابھی انہی بے نامی اثاثوں کا معلوم ہوا ہے جوعدالت کے ذریعے سامنے آئے ہیں، بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی سے کہا کہ بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے، جو بھی سیلز ٹیکس ادا کرتا ہے، اس کی پکی رسید حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو پیسوں کی منتقلی میں سہولت ہونی چاہیے جبکہ ٹیکس اداکرنے والا فارن کرنسی اکاؤنٹ بھی کھول سکتا ہے۔

تازہ ترین