• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19 کوچنگ کیلئے بات ہوگئی تھی، اچانک ڈیڈلاک ہوگیا، محمد یوسف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لئے میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملات طے پاگئے تھے لیکن اچانک پی سی بی نے ڈیڈ لاک پیدا کرکے معاملہ ختم کردیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سے ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے یوسف کے موقف پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔ محمد یوسف نے کہا کہ میںپی سی بی کے رویے سے مایوس ہوں کیوں کہ احسان مانی اور مدثر نذر نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کا تقرر کیا جارہا ہے پھر اچانک کچھ ہوگیا۔پی سی بی نے میرے بارے میں میڈیا میں جو باتیں کیں وہ حقائق کے برعکس تھیں۔ اس رویے کےباوجود مستقبل میں پی سی بی میں کام کرنے کو تیارہوں میں نے پی سی بی سے کہا تھا کہ جس بیٹسمین میں کوئی مسئلہ ہو اسے میرے حوالے کیا جائے ،لیکن پی سی بی میرا کیس ختم کردیا۔ محمد یوسف نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم بورڈ کیا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے90 ٹیسٹ اور288 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے محمد یوسف نے کہا کہ بظاہر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ مصباح الحق نئے ہیڈ کوچ بنیں گے ۔

تازہ ترین