اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور انہیں آج پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو ميڈيکل بورڈ کی سفارش پر پمز منتقل کيا جا رہا ہے، ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، ميڈيکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بھجوايا گيا تھا، جس کے بعد سابق صدر کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔