• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج اور مظاہرے حکومت کا کام نہیں: سراج الحق

احتجاج اور مظاہرے حکومت کا کام نہیں: سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ احتجاج اور مظاہرے حکومت کا کام نہیں، مظاہرے عوام کرتے ہیں، حکومت شملہ معاہدے کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرے۔

جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت کشمیر کی آزادی کے لیے واضح روڈ میپ طے کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 25 دن گزر گئے ہیں مگر دنیا کچھ نہیں کر رہی، دنیا اس وقت ہمارا ساتھ دے گی جب ہم خود کوئی قدم اٹھائیں گے۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نمائندگی دی جائے، آزاد کشمیر اسمبلی کو دنیا بھر میں کشمیریوں کی ترجمان ڈکلیئر کیا جائے۔

تازہ ترین