کراچی(رفیق بشیر)چار سال گزرنے کے باوجود شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو ٹاؤن اسکیم مکمل نہ ہوسکی ‘ ٹاؤن اسکیم کے گلشن اقبال مشرق سینٹر میں واقع دفترکی بجلی بھی منقطع کردی گئی جبکہ عملہ بھی تنخواہوں سے محروم ہے جس کی وجہ سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ ‘پزیشن لیٹر کااجراء اور دیگر امورٹھپ ہوکر رہ گئے ‘پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر ‘پزیشن آرڈرکیلئے دفتر آنے والے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ‘چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔