• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ مری کی جعلی ڈگری درخواست کی سماعت سے جج کا انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آغا فیصل نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری سے متعلق سماعت ہوئی۔ جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کردیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے لیے دوسرا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے جسٹس آغا فیصل کراچی یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شازیہ مری نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے جعلی ڈگری پیش کی۔ رکن قومی اسمبلی شازیہ نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی۔ شازیہ مری کے حلقے سے عطا محمد چانہیو نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ شازیہ مری نے جعلی ڈگری پرالیکشن میں حصہ لیا نااہل قرار دیا جائے۔

تازہ ترین