• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئرورلڈکپ سےقبل ہاکی ٹیم کو یورپ بھیجاجائے،طاہرزمان

کراچی( نصراقبال ،اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ طاہر زمان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو رواں سال بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی ٹیم کے تر بیتی پر وگرام بھیج دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کو اس ایونٹ سے قبل یورپی ٹیموں کے ساتھ مقابلے کی بہت زیادہ ضرورت ہے جس کے بغیر کھلاڑی اپنی خامیوں کو دور نہیں کر سکتے ہیں۔ جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ایچ ایف کو یہ پروگرام ٹیم کے تمام کوچز کی مشاورت سے بھیجا گیا ہے۔ جونیئر ورلڈ کپ اس سال دسمبر میں دہلی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کو یورپ کی مضبوط ٹیموں کا بھی سامنا ہوگا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی انتظامیہ نے پی ایچ ایف سے سفارش کی ہے کہ اس ایونٹ سے قبل قومی ٹیم کو یورپ کے دورے پر بھیجا جائے اور ان ٹیموں کے خلاف ان کے میچز کے کرائے جائیں۔ ٹیم انتظامیہ کی سفارش پر پی ایچ ایف کے حکام نے جولائی، اگست میں جونیئر ٹیم کے دورہ یورپ کے لئے کوشش کا آ غاز کردیا ہے جس میں قومی ٹیم کو جر منی، ہالینڈ، اسپین اور فرانس کے دورے کرائے جائیں گے جہاں قومی ٹیم ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گی۔ پی ایچ ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ بات چیت آخری مراحل میں ہے اور اس حوالے سے اگلے ماہ تک صورت حال واضح ہوجائے گی، امکان ہے کہ اس دورے کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ مئی میں لگا یا جائے گا۔
تازہ ترین