• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد لاک ڈاؤن حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہو گا، فضل الرحمان

شیر گڑھ ( نمائندہ جنگ )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان مختصر دورے پر شیر گڑھ پہنچے جہاں انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے،اسلام آباد لاک ڈاؤن حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا لاک ڈاؤن کا فیصلہ مرکزی قیادت کے مشورے سے کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کا فیصلہ مرکزی قیادت کے مشورے سے کیا گیا ہے اور اسلام آباد لاک ڈاؤن موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
تازہ ترین