آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر سے اظہار یکجہتی میں کھلاڑی بھی پیش پیش

پی سی بی میں یوم یکجہتی کشمیر


کشمیر سے اظہار یکجہتی کے دن کے موقع پر کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے، پی سی بی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسپورٹس بورڈ پنجاب سمیت کراچی میں ریلیاں نکالی گئیں ، کراچی میں معین خان اکیڈمی میں بھی کھلاڑیوں اور فنکاروں نے شرکت کی اور کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

'کشمیر میں بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے کےلئے پاکستان میں آج اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے جس میں کھیلوں کی مختلف شخصیات نے پر جوش انداز میں شرکت کی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی، چیف ایگزیکیٹو وسیم خان سمیت کرکٹر امام الحق، اظہر علی، حسن علی، وہاب ریاض، آصف علی، عابد علی، اسد شفیق، محمد رضوان، بلال آصف، یاسر شاہ، گرانٹ بریڈبرن اور بورڈ آفیشل نے شرکت کی۔

معین خان اکیڈمی کراچی میں بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس میں کھیلوں کی مختلف شخصیات اور شوبز کی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزار قائد پہنچ کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی، ڈی جی ا سپورٹس پنجاب ارشد اولکھ کی قیادت میں ریلی نکالی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ریلی میں پی ایچ ایف سیکریٹری اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے ریلی کی قیادت کی جس میں قومی ہاکی کھلاڑیوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید