مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف کراچی سمیت گوادر میں ریلیاں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر فری چلڈرن واک ماڑی پور روڈ لیاری ایکسپریس وے قریب کی گئی،ریلی میں بچوں اوراساتذہ نے شرکت کی۔
یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کراچی کے سینٹ جوزف اسکول میں بچوں اور اساتذہ نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھارکھے تھے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سوک سینٹرپراحتجاج کیا،احتجاج میں خالد مقبول، عامرخان اور میئر وسیم اختر بھی شریک تھے۔
وزیر اعظم کی کال پر وکلا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جبکہ وکلاکے احتجاج میں ٹریفک اہلکار بھی شریک ہوئے ،وکلا نےسندھ ہائی کورٹ سے سندھ اسمبلی تک مارچ بھی کیا۔
گوادرمیں ہائی اسکول کی طالبات نے ریلی نکالی ، ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھارکھے تھے،اس موقع پر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنےگا پاکستان، پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کےنعرے بھی لگائے۔