• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن اور منیب کے یہاں بیٹی کی پیدائش

ٹی وی اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منیب بٹ نے اپنی پوسٹ میں اطلاع دی کہ اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔


منیب بٹ نے اللّہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ نے انہیں ایک قیمتی تحفے کی صورت میں رحمتِ خدا سے نوازا ہے۔

انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’امل منیب‘ رکھا ہے جبکہ بیٹی کی تصویر اب تک جاری نہیں کی گئی ہے۔

ایمن خان کی بہن نے بھی خالہ بننے پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایمن اور منیب گزشتہ سال 21نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین