سابق صدرآصف زرداری کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ زرداری صاحب کو واپس اسپتال لے جایا جائے اور مناسب علاج کیا جائے، اگر اُنہیں کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کو اسپتال میں رہنا چاہیے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کو ڈاکٹر کی تجویز کے برعکس جیل بھیج دیا گیا، آصف زرداری کی صحت سے متعلق اہل خانہ کو بھی نہیں بتایاگیا۔
انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو کو اسپتال میں والد سےملنے نہیں دیا گیا، حکومت انتقام پراتر آئی ہے۔