وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی کال پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نہتے کشمیریوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں دارالحکومتوں میں بھارت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ27 ستمبر کو اقوامِ متحدہ میں وزیرِ اعظم عمران خان تقریر کریں گے، اس دن بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اندازہ ہو گا کہ پاکستانی قوم اور جمہوری سوچ رکھنے والا طبقہ کیا کہہ رہا ہے۔