• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلشنِ اقبال میں دل کے ڈاکٹر کا قتل

گلشنِ اقبال کراچی میں دل کے ڈاکٹر سید حیدر عسکری کا قتل


کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے امراضِ قلب کے ڈاکٹر حیدر عسکری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ڈاکٹر سید حیدر عسکری کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ڈاکٹر سید عسکری کو آج دوپہر اُن کی رہائش گاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا، مقدمے میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر سے نکلتے ہی ڈاکٹر عسکری کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رُکنے پر پر فائرنگ کردی، واردات کے انداز سے واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت بھی ہوسکتاہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے وقوع سے تیس بور کا ایک خول برآمد ہوا ہے، ملزمان نے تیس بور کے پستول سے ایک ہی گولی چلائی تھی۔

تازہ ترین