نیویارک (نیوز ایجنسیز) جاپان کی دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا، ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی، امریکا کی میڈیسن کیز اور بیلجیئم کی ایلیسی مارٹینز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ مردوں کے ایونٹ میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو، مارین کلک، گیل مونفلس اور اسٹین وارینکا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔