کھانے سے پہلے سرو کیے جانے والے ہلکے پھلکے پکوان کو ایپی ٹائزر کا نام دیا جاتا ہے۔ جب کسی ریسٹورانٹ میں جاتے ہیں تو کھانا آنے میں تقریباً آدھا گھنٹا لگ جاتا ہے ایسے میں کھانا آنے سے پہلے ایپی ٹائزر سے کام چلایا جاتا ہے۔ اسی طرح گھروں میں بھی دعوتوں کے دوران یا عام حالات میں اکثر کھانا پکنے میں ابھی ٹائم ہوتا ہے اور بھوک لگ جاتی ہے تو بھوک کی شدت کم کرنے کے لئےایپی ٹائزر لیا جاسکتا ہے۔ ایپی ٹا ئزر میں جوسز، کریکرز، سوپ، کباب، دہی بھلے، چیز بالز،سیلڈ اور کئی مزیدار ڈشز شامل ہیں۔مزے مزے کے ایپی ٹائزر سے بھوک کی شدت کو کم کیا جاتا ہے۔چند ڈشز ملاحظہ کریں۔
چکن سگار
اجزاء۔
چکن کا قیمہ۔ تین سو گرام
ہری پیاز ۔ایک عدد
انڈا ۔ایک عدد (پھینٹا ہوا)
پارسلے ۔ایک چوتھائی گٹھی
کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
نمک۔ حسب ِذائقہ
ادرک کا پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ
دار چینی ۔آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
کشمش۔ پچیس گرام
پیاز ۔ایک عدد ﴿درمیانی
مانڈہ ۔آدھا کلو ﴿ثابت
میدہ ۔آدھا کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل۔ دو کھانے کے چمچ
ترکیب۔
پہلے چوپر میں چکن کا قیمہ، ہری پیاز، آدھا انڈا، پارسلے، نمک، کالی مرچ، ادرک کا پیسٹ، دار چینی، کشمش اور پیاز شامل کرکے خوب اچھی طرح پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
اب مانڈہ کی چار بائی چھ کی لمبی چوڑی پٹیاں کاٹ لیں۔
پھر باقی آدھے انڈے میں میدہ شامل کرکے تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیسٹ تیار کرلیں۔
اب پٹیوں کے ایک طرف چکن کا قیمہ رکھیں اور اس کو ایک یا دو انچ فولڈ کرنے کے بعد دونوں سائیڈوں کے کنارے فولڈ کرلیں۔
اس کے بعد آخری کنارے پر میدے والا مکسچر لگا کر مکمل فولڈ کرلیں۔
اب اوون ٹرے کو ہلکا سا چکنا کرکے یہ سارے سگار اس پر رکھتے جائیں۔
آخر میں زیتون کے تیل کو برش کریں اور اوون میں ایک سو نوے ڈگری پر اسے بارہ سے پندرہ منٹ تک بیک کرلیں۔
سنہرا رنگ آنے پر نکال کر ٹومیٹو کیچپ یا کسی بھی سوس کے ساتھ سرو کریں۔
بابا گھنوج
اجزاء۔
بینگن۔ ایک عدد
لہسن کے جوے۔ دو سے تین عدد
نمک ۔حسب ِذائقہ
تاہینہ سوس ۔چار کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ۔چار کھانے کے چمچ
پیپریکا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
زیتون کا تیل ۔تین سے چار کھانے کے چمچ
پارسلے یا ہرا دھنیا ۔آدھا کپ (کُٹا ہوا)
ترکیب۔
پہلے بینگن کو آئل سے گریسی کر لیں۔
اب اسے چولہے یا اوون میں اتنا پکائیں کہ اس کا چھلکا کالا ہو جائے یا جل کر پک جائے۔
اب اسے اُتار کر ٹھنڈا کریں اور کانٹے کی مدد سے چھلکا اُتار لیں۔
پھر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب لہسن کے جوؤں کو نمک کے ساتھ میش کر لیں۔
اب اس میں بینگن شامل کرکے میش کرلیں۔
اس کے بعد ایک بلینڈر میں تاہینہ سوس اور لیموں کے رس کو بلینڈ کر لیں۔
اب ایک سرونگ ڈش میں بینگن کا آمیزہ ڈال کر اوپر سے زیتون کا تیل ڈالیں اور پیپریکا چھڑکیں۔
آخر میں پارسلے یا ہرا دھنیا کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔
مصالحے والے وڑے
اجزاء۔
بیٹر بنانے کے لیے
بیسن۔ ایک کپ
نمک ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کھانے کا سوڈا۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
وڑے بنانے کے لیے۔
آلو۔ چار عدد ﴿اُبلے اور کچلے ہوئے
انار دانہ۔ دو چائے کے چمچ ﴿کُٹا ہوا
لیموں کا رس ۔دو چائے کے چمچ
پیاز۔ دو کھانے کے چمچ ﴿تلی اور کُچلی ہوئی
ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا
پودینہ ۔ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹا ہوا
لال مرچ۔ دو چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
گرم مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
نمک ۔ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ
تیل ۔تلنے کے لیے
ترکیب۔
بیٹر بنانے کے لئے۔
پیالے میں بیسن، نمک، کھانے کا سوڈا اور حسب ضرورت پانی مکس کرکے گاڑھا بیٹر بنالیں۔
وڑے بنانے کے لئے۔
ایک پیالے میں اُبلے اور کچلے آلو، کُٹا ہوا انار دانہ، لیموں کا رس، تلی اور کُچلی ہوئی پیاز، کٹا ہرا دھنیا، کٹا پودینہ، کُٹی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ، نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس آمیزے کی بالز بنائیں اور تیار بیٹر میں ڈبوکر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
گولڈن براؤن ہو جائیں تو مصالحے والے وڑے کیچپ اور چلی گارلگ سوس کے ساتھ پیش کریں۔
چیز فنگرز
اجزاء۔
کاٹج چیز ۔ایک کلو گرام (کٹ فنگر شیپ)
آئل ۔فرائی کیلئے
بریڈ کرمبز ۔حسبِ ضرورت
بیٹر کے لئے۔
میدہ۔ ایک کپ
پانی۔ حسبِ ضرورت
نمک ۔حسبِ ذائقہ
سیاہ یا سفید مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب۔
بیٹر بنانے کے لئے میدہ، پانی اور نمک کو آپس میں مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔
اب پین میں آئل گرم کریں۔
بیٹر میں چیز فنگر کو ڈپ کریں اور پین میں ڈیپ فرائی کرلیں تاکہ گولڈن براؤن ہو جائیں۔
لیمن بٹر ساس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
چکن آن روسٹڈ پوٹیٹو
اجزاء۔
آلو ۔تین عدد ﴿درمیانے
تیل۔ تلنے کے لیے
چکن کا قیمہ۔ تین سو گرام
پیاز ۔ایک عدد
لال شملہ مرچ۔ ایک عدد
ہری مرچ ۔تین عدد
پودینہ ۔ایک چوتھائی گٹھی
پارسلے ۔ایک چوتھائی گٹھی
نمک ۔حسب ِذائقہ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
انڈا۔ آدھا
ہرے زیتون۔ پانچ سے چھ عدد (سلائس کئے ہوئے)
ترکیب۔
پہلے آلو کو ایک چوتھائی انچ موٹے سلائس کاٹ کر تیل میں اتنا فرائی کریں کہ ہلکا گولڈن ہو جائیں۔
اب چوپر میں چکن کے قیمے میں پیاز، شملہ مرچ، ہری مرچ، پودینہ، پارسلے، نمک، پسی کالی مرچ اور انڈے کے ساتھ پیس لیں۔
جب قیمہ تیار ہو جائے تو فرائی کیے ہوئے آلو کو چکنی کی ہوئی اوون ٹرے پر رکھیں۔
اب ایک ایک کھانے کا چمچ قیمہ کو آلو کے اوپر رکھیں۔
پھر اسے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر آٹھ سے دس منٹ کے لیے بیک کریں۔
جب ہلکا سنہرا رنگ آجائے تو نکال کر سلائس کیے ہوئے زیتون سے گارنش کریں اور پارسلے کا ایک ایک پھول رکھ کر سرو کریں۔
منی بلینس
اجزاء۔
میدہ ۔ایک پیالی
گندم کا آٹا۔ آدھی پیالی
خمیر ۔ایک کھانے کا چمچ
شکر ۔دو کھانے کے چمچ
انڈے۔ دو عدد
نمک۔ حسبِ ضرورت
مکھن۔ چالیس گرام (پگھلا ہوا)
دودھ۔ ایک پیالی (نیم گرم)
گارنشنگ کےلئے۔
سار کریم۔ آدھی پیالی
چیریز۔ آدھی پیالی
ترکیب۔
انڈوں کی سفیدیاں اور زردیاں علیحدہ نکال لیں۔
ایک پیالی دودھ میں خمیر، میدہ اور گندم کا آٹا گھول لیں، شکر، انڈوں کی زردیاں اور نمک بھی مِلا لیں۔
فوڈ ریپر سے ڈھک کر تیس منٹ کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔
خمیر پُھول کر دگنا ہو جائے تو پگھلا ہوا مکھن ملا لیں، پیالی میں انڈوں کی سفیدیاں پھینٹ کر نمک ملا کر اس مکسچر کو خمیر میں ملا دیں۔
نان اسٹک فرائنگ پین میں ذرا سا مکھن گرم کریں اور ایک بڑا چمچ مکسچر پین کے درمیان میں پھیلا کر ڈالیں۔
پلٹ کر دونوں اطراف سے بلینس کو گولڈن براؤن سینک لیں۔
بقیہ بیٹر کے اسی طرح بلینس بنالیں، پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
سرونگ پلیٹ میں بلینس رکھ کر ایک کھانے کا چمچ سار کریم ہر بلینس کے اوپر پھیلا دیں، اوپر سے چیری سجا دیں۔
پالک مٹن سیلڈ
اجزاء۔
پالک کے پتے۔ دو کلو
بکرے کا گوشت ۔ایک کلو
انڈے ۔تین عدد (اُبلے ہوئے)
سرخ ٹماٹر۔ ایک پاؤ
سبز تازہ پیاز۔ دو عدد (کٹے ہوئے)
تیل۔ حسبِ ضرورت
ترکیب۔
ایک چھوٹے فرائی پین میں گوشت فرائی کریں۔
جب خستہ ہو جائے تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔
پالک کے پتوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر سفید رنگ کے چائنہ کراکری یا شیشے کے بڑے پیالے میں رکھ دیں۔
اب انڈے، سبز پیاز، ٹماٹر اور بکرے کا گوشت ملا دیں، ویجی ٹیبل سلاد تیار ہے۔
پوٹیٹوچیز بالز
اجزاء۔
آلو۔ دو عدد (اُبلے اور میش کئے ہوئے)
چکن۔ ایک کپ (اُبلا اور ریشہ کیا ہوا)
چیز۔ ایک چوتھائی کپ (کدو کش)
وائٹ پیپر۔ آدھا چائے کا چمچ
اجینو موتو ۔آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
مکھن ۔دو کھانے کے چمچ
قصوری میتھی۔ دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ (چوپڈ)
انڈا۔ ایک عدد (پھینٹا ہوا)
بریڈ کرمبز۔ حسبِ ضرورت
آئل ۔فرائی کرنے کےلئے
ترکیب۔
آلو، چکن، مکھن اور چیز کو اچھی طرح مِکس کرلیں۔
اب اس میں وائٹ پیپر، اجینو موتو، کالی مرچ، ہرا دھنیا اور میتھی شامل کریں۔
اس آمیزے کے بالز بناکر ریفریجریٹر میں تیس منٹ کےلئے رکھیں۔
پھر انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز لگائیں اور تیل میں فرائی کرلیں۔
تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔