• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری گا ڑی، تین موٹرسائیکل، دو رکشوں سے محروم، مری میں سڑک بلاک کرکے ڈاکوئوں کی لوٹ مار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی،دورکشوں دو موٹرسائیکلوں ،موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آبادسے ایک موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال سے گروپ کیپٹن (ر)راغب الرحمن رحمانی کی ٹیوٹا کرولا الٹس کار نمبر زیڈکے-168 جس میں گاڑی کی رجسٹریشن بک اور پسٹل 9ایم ایم لائسنسی بھی موجود تھا ۔تھانہ سٹی کے علاقہ اندرسنگھ بلڈنگ گوالمنڈی سےعامر علی حسن کا رکشہ اپلائیڈ فار 2019،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ایچ ایم سی روڈسے نصیر احمدکارکشہ اپلائیڈفارماڈل2019،تھانہ چونترہ کے علاقہ محمودہ سے سید ذوالقرنین حسن شاہ کی موٹر سائیکل ہنڈا125نمبرآرآئی آر-5012،تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی 13ون میں مسجدکے سامنے سے اظہارالحسن کی موٹرسائیکل نمبرایف آر927چوری ہوگئی۔تھانہ نیوٹاؤن کو احسان الحق نے بتایا کہ ڈبل روڈ مبارک ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا کہ اسی دوران میری مہران کار جو ہوٹل کے باہر پارکنگ میں کھڑی تھی سے بیٹری چوری ہوگئی۔تھانہ کینٹ کوخواجہ ناصر محمود نے بتایا کہ اپنے ملازم کے ساتھ دکان میں موجود تھا کہ2 نامعلوم ملزمان مسلح پسٹل میرے سٹور میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر کائونٹر میں موجود ایک لاکھ 25ہزارروپے لے کر موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدربیرونی کو محمد ضیاء الرحمن نے بتایاایک نامعلوم شخص ان کی دکان سےموبائل خریدنے کے بہانے موبائل لے کر فرار ہو گیا۔تھانہ روات کوعابد مسیح نے بتایا کہ میں اپنے موٹر سائیکل نمبراے آر-225پر واپس گھر جارہا تھا جب جی ٹی روڈ بانٹھ اڈا سے تھوڑا پیچھے پہنچا تو پیچھے سے ایک موٹر سائیکل پر سوار 3اشخاص آئے اوراسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا موٹر سائیکل ، موٹر سائیکل کے کاغذات ، 500روپے ، شناختی کارڈ ، ڈیوٹی کارڈ اور موبائل فون چھین کرفرارہوگیا۔تھانہ مری کو محمد صابر نے بتایا کہ میں ،عامر بشیر ، امیر حمزہ ، رفیع الدین کے ہمراہ لینڈ کروزر نمبرآئی ڈی ایل-7077 میں مظفر آباد سے اسلام آباد ائیر پورٹ جارہے تھے ، بھور بن روڈ مری پہنچے تو سڑک کے درمیان پتھر پڑے تھے ایک کوسڑ سائیڈ پر کھڑی تھی جونہی میں نے گاڑی روکی تو اچانک چارپانچ نامعلوم نقاب پوش مسلح پسٹل اور خنجر آگئے اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی انہوں نے مجھ سے میرا لائسنسی پسٹل30بور ، موبائل فون اور نقدی 22ہزارروپے ، عامر بشیر سے پانچ اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ ،پریس کارڈ ، امیر حمزہ سے 27ہزارروپے دو موبائل فون ، رفیع الدین سے موبائل فون اور 80ہزارروپے زبردستی چھین کر فرار ہو گئے۔
تازہ ترین