سری لنکن کرکٹر تشار پریرا پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز آئندہ ماہ شیڈول ہے، جس کے لیے تشار پریرا لنکن ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
سر لنکن کرکٹر نے کیربئین پریمئیر لیگ میں شرکت کرنی ہے، تشار پریرا سینٹ لوشیا کو مکمل میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
سینٹ لوشیا اپنا آخری راؤنڈ میچ 29 ستمبر کو کھیلے گی،اس طرح تشار پریرا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان سری لنکا ون ڈے میچز 27 اور29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی میں ہوں گے جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 5،7 اور9 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہیں۔
تشار پریرا پہلے ہی دورہ کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔