نیویارک (نیوز ایجنسیز) روسی کھلاڑی ڈینل میدویدیف کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دوران میچ غیرذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔سنگلز تیسرے رائونڈ میچ میں انہوں نے پہلے سیٹ کے دوران بال بوائے سے تولیا چھینا اور بعدازاں انہوں نے شائقین کی طرف نازیبا اشارہ کیا جس پر یو ایس اوپن منتظمین نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں غیرذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنے اور نازیبا اشارہ کرنے پر 9 ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔