سکھر (بیورو رپورٹ) صالح پٹ کی رہائشی بھنبھرو برادری کا بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل شاہد علی، صابر و دیگر نے الزام عائد کیا کہ بااثر افراد ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، ہمارے گھروں پر آئے روز حملے کئے جارہے ہیں، بالا پولیس افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔