• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آدھا پاو کا ایٹم بم بھی ہے، انڈیا کے 22 ٹکڑے کر سکتے ہیں، شیخ رشید

ننکانہ صاحب (نمائندہ جنگ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ آدھا پاو کاایٹم بم بھی ہے،انڈیا کے 22ٹکڑے کر سکتے ہیں،5اگست کے بعد کنٹرول لائن اور معاہدوں کی حیثیت ختم ،جنگ شروع ہو چکی، مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں،بابا گورو نانک کی تعلیمات امن کا درس دیتی ہیں اور ہم بھی امن پر عمل پیرا ہیں جبکہ بھارت کی پالیسی پر تشدد اور جارحانہ ہے.

شیخ رشید احمد کی صحافیوں سے گفتگو


ان خیالات کا اظہار انہوں نےننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کی نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مودی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہو گی منہ توڑ جواب دیں گے جو لوگ سمجھتے ہیں جنگ شروع نہیں ہوئی وہ غلط سمجھتے ہیں کیونکہ جنگ شروع ہو چکی ہے، انہوں نے کہا مودی کا فاشزم کا فلسفہ ہٹلر اور موسولینی کے فلسفہ سے مطابقت رکھتا ہے جو انہی کی طرح مودی کے لیے بھی تباہی کا باعث ثابت ہوگا۔

تازہ ترین