• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرہ،ٹرین پر فائرنگ کے 6 ملزم گرفتار

گوجرہ ( نمائندہ جنگ) لا ہور سے کراچی جا نے والی مسافر ٹرین شاہ حسین ایکسپریس پر فا ئرنگ کرنے والے 6ملزما ن کو تھا نہ سٹی نے گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز لا ہور سے کراچی جا نے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس پر ریلوے پھا ٹک کے قریب فا ئرنگ کردی گئی تھی جس کے نتیجہ میں ٹرین میں سوار مسافر کا شف شدید زخمی ہو گیا تھا ۔ ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر وقار قریشی نے سٹی پو لیس کو ملزما ن 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم دیا اورپولیس کی چھا پہ مار ٹیم نے ملزما ن کا سراغ لگا کر محلہ حسنیہ کا لونی گوجرہ کے اسامہ، علی حسنین، محلہ اسلام پورہ کے محمد نبیل، چک نمبر 366 ج ب کے عامر اور علی رضا، مغل پورہ کے محمد عمر کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزما ن میا ں عمر اور رانا حسنین کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی ایس پی گوجرہ فتح احمد کا ہلو ں نے اپنے دفتر میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے ملزما ن کی تفصیل بیا ن کی اور پریس کا نفرنس میں 6 ملزما ن بھی پیش کئے ۔
تازہ ترین