کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور صدر، لانڈھی میں تیز بارش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لانڈھی، کورنگی، صدر، پی ای سی ایچ ایس اور مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا ہے، جبکہ تھڈو ڈیم کے اطراف بھی اس وقت تیز بارش جاری ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا چوتھا اسپیل کل کے مقابلے میں آج زیادہ بارش برسا سکتا ہے۔
ذرائع موسمیات کے مطابق آج اور کل بھی شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور آج شہر میں 40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں شہر میں ایک اور بارش برسانے والا سسٹم آرہا ہے، آنے والا سسٹم بھی طاقتور ہوسکتا ہے۔