• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملنگا سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے

سری لنکن فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ۔

لیستھ ملنگا نے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ99وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 74میچز میں انجام دیا ۔

ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 14ویں اوور میں توڑا ۔

انہوں نے پہلےکیوی آل راؤنڈر کولن منرو کی وکٹ لے کر شاہد آفرید ی کا ریکارڈ براربر کیا پھر آل راؤنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کا شکار کر کےسب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 99 میچز میں 98وکٹیں حاصل کیں تھیں تاہم اب یہ ریکارڈ سری لنکن کرکٹر کے پاس ہے۔

گزشتہ روز لیستھ ملنگا کی بہترین باؤلنگ کے باوجود نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

تازہ ترین