پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ نیب کے ڈاکٹروں نے خود کہا کہ ان پر دباؤ ہے، وہ آصف زرداری کی میڈيکل رپورٹ فراہم نہیں کرسکتے۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آصف زرداری کی تین شریانیں بلاک ہیں، وہ تکلیف میں ہیں اور ان کی تکلیف نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک واضح انتقامی عمل نظر آرہا ہے، یہ کیسز پہلے بھی بن چکےہیں، جنہوں نے پہلے بنائے تھے انہوں نے پاؤں پکڑ کر معافی مانگی تھی۔