• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کو کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے؟

بل گیٹس کو کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے؟


مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس یوں تو دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں مگر انہیں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ ڈر کس بات سے لگتا ہے؟اس کا جواب بہت جلد آپ کو مل جائیگا۔

جی ہاں، اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس پر نشر ہونے والی دستاویزی فلم میں  اس سوال کا جواب مل سکے گا،  جس میں بل گیٹس کی شخصیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔تین حصوں پر مشتمل یہ ڈاکو مینٹری 20 ستمبر کو جاری کی جائے گی جس کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ ڈیوڈ Guggenheim نے دی ہے اور اسے انسائیڈ بلز برین: ڈی کوڈنگ بل گیٹس کا نام دیا گیا ہے۔

اس میں لوگوں کو معلوم ہوسکے گا کہ بل گیٹس کس طرح دنیا کو درپیش چند پیچیدہ ترین مسائل کے منفرد حل کی تلاش کرتے ہیں اور اب بھی وہ ذہنی طور پر اتنے ہی پرامید اور پرتجسس ہیں جتنا وہ مائیکرو سافٹ کو چلانے کے دوران تھے۔

بل گیٹس کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ ٹریلر کو بل گیٹس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے توقع ہے کہ آپ اس سے لطف اندوز ہوسکیں گے'۔

تازہ ترین