راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سابق صدرآٓصف زرداری سے اڈیالہ جیل میں ان کی بیٹی سمیت پانچ افرادنے ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق پیرکوسینٹرل جیل اڈیالہ میں آصف علی زرداری سے ان کی صاحب زادی آصفہ بھٹوزرداری ،پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش،وکلاء محمدلطیف کھوسہ ،شہبازعلی خان کھوسہ ایڈووکیٹ اورشائستہ کھوسہ ایڈووکیٹ نے ملاقات کی ۔ملاقاتوں کاسلسلہ ایک بجے دن سے ساڑھے تین بجے سہ پہرتک جاری رہا۔