• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں سافٹ بال کوچنگ کلینک کا انعقاد کامیاب رہا

کہتے ہیں کہ جب ارادے پرعزم ہوں تو منزل خودبہ خود قریب آجاتی ہے ایسے وقت میں جب پاکستان میں امن و امان کی صورتحال ماضی کی بہ نسبت بہت بہتر ہوگئی ہے پھر بھی کھیلوں کے میدان میں غیرملکی کھلاڑیوں اورآفیشلز پاکستان آنے سے گریزاں ہیں ایسے موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان نے کراچی میں انٹرنیشنل سافٹ بال کوچنگ کلینک منعقد کراکے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے ایک پرامن ملک ہے، جلد غیر ملکی سافٹ بال ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہیں بھی کھل گئی ہیں، سافٹ بال فیڈریشن کاپاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کوآرگنائزکرنے کے خواب کوجہاں ان کے عہدیداران نے اپنی دن رات کی انتھک محنت سے یقینی بنایا وہیں اس ضمن میں و رلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں جن کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی کے باعث پاکستان میں پہلی بار سافٹ بال کاانٹرنیشنل کوچنگ کلینک منعقدہوا کراچی جیمخانہ میں تین روزہ سافٹ بال ایشیاء پاکستان کوچنگ کلینک میں شریک پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، عمرایسوسی ایٹس، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے کوچز کو کے سینئیرانسڑکٹر کینیڈا کے مائیکل ایلن رینی ، ملائشیاء کے حنیفہ محمدحامد اور نورحاجر نے سافٹ بال کی تاریخ، پلے فیلڈ کی تیاری،کھیل کاطریقہ کار، قواعد و ضوابط ودیگر بنیادی اصول سمیت دیگر تفصیلی معلومات ملٹی میڈیا کے ذریعے آگاہی فراہم کیا اس کے علاوہ کھیل کی جدید ٹیکنیکس سے معلومات کیلئے ویڈیو کلپس بھی دکھائی گئیں جبکہ گرائونڈ میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بال پچنگ اور کیچنگ کی مشق بھی کرائی گئی اس موقع پرمائیکل ایلن رینی کاکہنا تھا کہ مجھے پاکستانی کوچزکی اس کھیل میں خصوصی دلچسپی لینے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور ان میں اسکلز اور بھرپور باصلاحیتوں نظرآرہی ہیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس کھیل میں پاکستان نمایاں مقام حاصل کرلے گا ، کوچنگ کلینک کے دوران بھرپور کوشش کی ہے کہ اپنا تجربہ پاکستان کے نوجوان کوچز کو منتقل کروں جنہیں میں نے ٹیلنٹ سے بھرپور پایا ہے اگر ان کی صلاحیتوں کو گروم کیا جائے تو بہت جلد پاکستان کی سافٹ بال ٹیم کاشمار دنیا کے بہترین سافٹ بال کھیلنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے ، کوچنگ کلینک کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو جوکہ پہلی بار پاکستان کے دورے پرآئیں تھیں نے اپنے پاکستان کے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی میزبانی مجھے ہمیشہ یاد رہے گی دورہ پاکستان کے دوران اسپورٹس پیٹرن اور ڈاکٹر عیسی لیبارٹریزکے سی ای او پروفیسرڈاکٹر فرحان عیسی نے ان کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کیا جس میں کمشنرکراچی افتخارشلوانی،جاپان کے قونصل جنرل توشہیکازو ایسومورا، ملائشیاء کے قونصل جنرل خیرلنازران عبدالرحمان ہاکی اولمپئین اصلاح الدین ، ہینکوک کے سی ای او عمر سعید،سا فٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی ایمبیسڈر فریال گوہر، چیئرپرسن تہمینہ آصف، صدر حیدرلہڑی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سیّدوسیم ہاشمی، محمد ذیشان مرچنٹ اوردیگرنمایاں شخصیات نے شرکت کی اس موقع ڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا کہ داتولوبینگ چو کی پاکستان آمد سے ملک میں سافٹ بال کے کھیل کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین