پاکستانی سابق کھلاڑی، سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نےکراچی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کلفٹن کا ساحل عوام کے لیے بند کیا جائے۔
شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استعمال شدہ سرنج اور اسپتال کے فضلے کی ویڈیوز اور تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کلفٹن کا ساحل عوام کے لیے بند کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سی ویو اس وقت انتہائی خطرناک ہوگیا ہے، سی ویو کراچی پر کئی کلومیٹرتک استعمال شدہ سرنج اور اسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے۔
شنیرا اکرم نے مزید کہا کہ وہ 4 سال سے کراچی سی ویو پر مارننگ واک کر رہی ہیں لیکن اسپتال کا فضلہ دیکھ کر آج خوف زدہ ہو گئیں ہیں۔