• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالٹک پارلیمنٹیرین کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت کی یقین دہانی

تین بالٹک ریاستوں لٹویا، اسٹونیا اور لتھوینیا کے اراکین پارلیمنٹ نے یقین دلایا ہے کہ وہ یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہونے والی ہر پارلیمانی کوشش میں تعاون کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ان ریاستوں کے ممبران نے لبرل ڈیموکریٹ ممبر یورپین پارلیمنٹ شفق محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جو بالٹک ریستوں کی روس سے علیحدگی کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں ان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے شریک ہوئے تھے۔

شفق محمد نے اس موقع پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے شریک ممبران کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتِ حال سے بھی مطلع کیا، جواباً بالٹک ریجن کے ممبران نے انہیں تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگر دیوار برلن گر سکتی ہے تو پھر لائن آف کنٹرول کا بھی خاتمہ ہوگا اور کشمیر متحد ہو کر اپنی مرضی کی منزل حاصل کر سکے گا۔

بالٹک ممبران پارلیمنٹ نے شفق محمد، ایم ای پی کو یقین دلایا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ان سے بھر پور تعاون کریں گے، یاد رہے کہ ان تینوں ریاستوں نے 1990ء اور 1991ء میں روس کے خاتمے کے بعد اس سے آزادی حاصل کی تھی اور 2004ء میں یورپی یونین کا حصہ بن گئی تھیں۔

تازہ ترین