• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور زرداری کی اسمبلی رکنیت، وفاقی حکومت سے وضاحت طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی اسمبلی کی رکنیت کالعدم قرار دینے سے متعلق دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے 2 اکتوبر کو وضاحت طلب کرلی ہے ۔منگل کو سماعت کے موقع پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتنے عرصے سے درخواست زیر سماعت ہے کوئی جواب دینے والا نہیں۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس کیس کی درخواست دوسرے سرکاری وکیل کے پاس ہے اور وہ سپریم کورٹ میں ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے 2 اکتوبر کو وضاحت طلب کرلی ۔

تازہ ترین