• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سکھر حیدرآباد ملتان سیالکوٹ گوجرانوالہ اسلام آباد کے نئے چیف کمشنر اور ٹیکس کمشنر تعینات

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر سید شبر حسین زیدی نے بنیادی اسکیل 19سے 21تک کے 9عہدیداروں کو فوری طور پر نئے عہدے دے دیئے ہیں اس کیلئے ایف بی آر نے منگل کی شام 9نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں نوٹیفکیشن نمبر2248آئی آر ون 2019 مجریہ 3ستمبر 2019کے تحت ایف بی آر کے ممبر نذیر احمد شورو بنیادی اسکیل 21نے اپنے عہدے کا چارج دیکر ملتان ریجنل ٹیکس آفس کے چیف کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر2331 آئی آر۔2019 بنیادی سکیل21 کی سینئر عہدیدار لبنیٰ ایوب نے ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف لاء کراچی کے عہدے کا چارج دیکر حیدرآباد ریجنل ٹیکس آفس کی چیف کمشنر آئی آر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر2323کسٹم 2019/1 کے مطابق پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20کے عہدیدار عبدالمجید یوسفانی کو سڈنی، آسٹریلیا جانے کیلئے 85 ایام کی ایکس پاکستان رخصت فل پے کے ساتھ دیدی گئی ہے۔
تازہ ترین