وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی نشاندہی پر کراچی کے ساحل پر پھینکی گئیں سرنجیں اُٹھالی گئی ہیں۔
پاکستانی سابق کھلاڑی، سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے کراچی کے ساحل پر گندگی اور سرنجوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ساحل پر پندرہ منٹ کی واک کے دوران چار درجن سے زائد سرنجیں ملی ہیں۔ ساحل سمندر پر واک کے لیے آنے والے افراد بھی تشویش میں مبتلا دکھائی دیے۔
شنیرا اکرم اور میڈیا کی نشاندہی پر متعلقہ عملہ ساحل پر پہنچا اورکچھ دیر میں ساحل کو صاف کردیا۔