• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ سابق جاپانی ریسلر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ محمد حسین اینوکی کی اہلیہ تازوکو تادا طویل علالت کے باعث وفات پاگئیں ہیں۔

پاکستان سمیت اسلامی دنیا میں مقبول جاپانی ریسلر اور رکن پارلیمنٹ اینوکی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ وفات پاگئیں ہیں۔

تازوکو تادا اینوکی کی تیسری اہلیہ تھیں جن سے دو سال قبل ہی اینوکی نے شادی کی تھی اس سے قبل اینوکی کی پہلی بیوی سے طلاق ہوچکی تھی جبکہ دوسری بیوی وفات پاگئیں تھیں۔

دوسری بیوی کی وفات کے بعد اینوکی نے اپنی پرسنل کیمرہ لیڈی تازوکو تادا سے شادی کی تھی، تازوکو تادا بھی اینوکی کی طرح پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی تھیں اور پاکستان کی تمام اہم سرکاری مصروفیات میں اینوکی کی شرکت کو یقینی بنایا کرتی تھیں۔

گزشتہ سال پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی دعوت پر اینوکی کے دورہ پاکستان کو ممکن بنانے میں تازوکو تادا کا اہم کردار تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر یہ دورہ ممکن نہ ہوسکا تھا، اینوکی کی اہلیہ کی وفات پر جاپان میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اینوکی سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اینوکی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بھی اینوکی سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین