وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور ان سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر عمران خان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ق لیگ کے سربراہ کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔
انہوں نے چوہدری پرویز الہٰی سے گفتگو میں کہا کہ ان کی دعائیں چوہدری صاحب اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔